ان حالتوں میں سلام مکروہ ہے

1. نماز پڑھنے والے کو سلام کرنا درست نہیں
2. قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے شخص کو سلام کرنا مکروہ ہے ۔اگر کوئی سلام کرے تو مختاریہ ہے کہ اس کا جواب دینا واجب ہے 
3. جو شخص ذکر و وظیفہ میں مشغول ہو ۔ اس کو سلام کرنا مکروہ ہے ۔ اسی طرح وعظ وتقریر میں مشغول شخص کو سلام کرنا مکروہ ہے
4. تکرار ، علمی مذاکرہ کے وقت سلام کرنا مکروہ ہے 
5. درس کی حالت میں جب طلبہ استاد کےساتھ پڑھ رہے ہو ں تو سلام کرنا مکروہ ہے 
6. جمعہ اور عیدین کے خطبہ کے وقت سلام کرنا مکروہ ہے 
7. خطبہ سننے والے یا حدیث پاک یا تقریر سننے والے کو سلام کرنا مکروہ ہے
8. قاضی حاکم جو فیصلہ کرنے بیٹھا ہو اس کو سلام کرنا مکروہ ہے
9. جو شخص اذان دے رہا ہو اس کو سلام کرنا مکروہ ہے
10. اقامت کہنے والے کو سلام کرنا مکروہ ہے
11. پیشاب پاخانہ کرتے ہوئے شخص کو سلام کرنا مکروہ ہے
ان لوگوں کو سلام کرنا فقہا ئے نے مکروہ لکھا ہے
1. ایسا فاسق وفاجر شخص جس کا گناہ واضح اور کھلا ہوا عام ہو ۔اس کو ابتداء سلام نہ کرے
2. اجنبی عورت کو سلام نہ کرے۔ اگر کوئی سلام کرے تو عورت اس کا جواب نہ دے
3. عورت کسی اجنبی مرد کو سلام نہ کرے 
4. اگر بوڑھی عمر دراز عورت ہو تو سلام کرسکتی ہے ۔ اور اس کا جواب بھی دیا جاسکتا ہے
5. رشتہ دار جوان لڑکیوں کو سلام نہ کرے 
6. جھوٹ کے عادی شخص کو سلام نہ کرے 
7. مسخرہ ، دل آزار ، مذاق اور واہیات کے عادی کو سلام کرنا مکروہ ہے
8. لغویا ت کے عادی کو جو لغو اور واہی امور بکتا رہتا ہو تو سلام کرنا مکروہ ہے 
9. کوئی شخص گالم گلوچ کا عادی ہو۔ اس کی زبان پر گالی رہتی ہو تو ایسوں کو سلام کرنا مکروہ ہے
10. جو شخص نگاہ کی حفاظت نہ کرتا ہو۔ بازار اور سڑکوں پر بیٹھا بدنگاہی کرتا ہو۔ ایسے مقام پر بھی جاتا ہو جہاں بدنگاہی سے اپنے آپ کو مخلوط کرے تو ایسے لوگوں کو بھی سلام کرنا مکروہے
11. مبتدع بدعتی کو سلام کرنا مکروہ ہے۔ ہاں کسی مصلحت یا دفع ضرر وفساد کےلیے درست ہے
12. سائل مانگنے والا سلام کرے تو اس کا جواب دینا واجب نہیں
ماخوذ از : شمائل کبریٰ ، جلد 1حصہ سوم صفحہ 295
تالیف:مولانا مفتی محمد ارشاد قاسمی مدظلہ العالی

Comments

Popular posts from this blog

Logon ki Baten Chup kar Sunne Wala

Jayez aur Halal Mohabbat ka Izhar!

Jismani Dard se Najat ka Nabwi Nuskha